Pkstudio88 is providing the latest news and information about politics, education, jobs advertisements, sports news, admissions in universities of Pakistan and much more that you want to know.

Random Posts

test

Monday, November 21, 2022

Criminals and police

پولیس کاروائی

 پریس ریلیز:01

21نومبر2022ء


راولپنڈی( )پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں، مختلف مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان اظہر اور مظہر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان رواں سال واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم قمر کو گرفتار کیا، اشتہاری مجرم رواں سال سے سول لائنز پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہارملک طارق محبوب کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔


راولپنڈی( )ریس کور س پولیس کی کاروائی، پتنگ فروش گرفتار، 200پتنگیں اور10ڈوریں برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش عرفان کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے200پتنگیں اور10ڈوریں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب کا کہناتھا کہ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


راولپنڈی( )پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 03ملزمان گرفتار، 02کلو 640 گرام چرس برآمد، مقدما ت درج۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان اویس اور عبدالحمید کو گرفتار کرلیا، ملزم اویس سے02کلو گرام چرس اور ملزم عبدالحمید سے500گرام چرس برآمد ہوئی، نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ابرار افضل کو گرفتارکرکے ملزم سے140گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب کا کہنا تھاکہ گرفتا رملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔


راولپنڈی ( )تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی کاروائی،انعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار، رقم اور دیگر آلات برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے نوسر باز مقبول کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 800روپے،کلکولیٹر اور مختلف نمبر کی پرچیاں برآمدہوئی،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھا نوسر بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہی گی۔


راولپنڈی( )راولپنڈی پولیس کاناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، 07ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدما ت درج۔ تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم عثمان بشیر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ائیر پورٹ پولیس نے ملز م صبو ر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ثقلین سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم اویس سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم فہد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم قیصر سے01 پستول30بور،مری پولیس نے ملزم بتارک سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گی۔


راولپنڈی( )بنی پولیس کی کاروائی، غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان گرفتار، گیس سلنڈرز اور دیگر متعلقہ سامان برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلا ت کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرگیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان کمال اور مزمل کو گرفتا رکرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے گئے، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


راولپنڈی( ) سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،34بھکاری گرفتار،پیشہ وربھکاری نا صرف مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی کو متاثرکرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے،34بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔ سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ وربھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔


ترجمان راولپنڈی پولیس       051-9293071

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages