Pkstudio88 is providing the latest news and information about politics, education, jobs advertisements, sports news, admissions in universities of Pakistan and much more that you want to know.

Random Posts

test

Monday, July 4, 2022

TLP to arrange meeting in Rawalpindi

By Elections campaign | Punjab Assembly by elections | Politics Punjab | TLP meeting | Saad Hussain Rizvi
TLP to arrange meeting in Rawalpindi


تحریکِ لبیک پاکستان کا راولپنڈی کے صوبائی حلقہ PP-7میں بڑے جلسہ کا اعلان

پنجاب میں ان دنوں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے والے صوبائی اسمبلی کے ممبران کے حلقہ جات میں ضمنی الیکشنز کی مہم بھرپور جوش پر ہے۔ جیسا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن اسی سلسلے میں بڑے عوامی اجتماعات کر رہی ہیں ان کے ساتھ ساتھ گزشتہ الیکشن میں پنجاب کے اندر بہترین ووٹ بینک قائم کرنیوالی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان نے بھی تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ موجودہ ضمنی الیکشنز میں تحریک لبیک کی الیکشن مہم بھی اپنے بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہے۔

اسی تناظر میں راولپنڈی کے صوبائی حلقہ PP-7میں حافظ منصور ظہور لنگڑیال کو تحریک لبیک کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔یاد رہے 2018 ء کے عام انتخابات میں بھی اس حلقے سے تحریک کی جانب سے اسی امیدوار نے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور حلقے میں تیسرے نمبر سے الیکشن ہار گئے تھے۔  اس بار بھی تحریک لبیک نے حسبِ معمول اس حلقے میں بھی مخالفین کو زبردست مقابلےکا عندیہ دے رکھا ہے۔ مقامی قیادت کی محنت سے عظیم الشان عوامی اجتماعات معقد کیے جارہے ہیں۔

الیکشن مہم کے تسلسل میں پی پی 7 کی قیادت  راولپنڈی کے علاقہ کلرسیداں میں ایک بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ جس میں تحریکِ لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد حسین رضوی خصوصی خطاب کےلیے تشریف لائیں گے۔یہ اجتماع 8 جولائی بروز جمعہ کلرسیداں شہر میں مرکزی گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔اس حوالے سے راولپنڈی کی ضلعی قیادت اور کلرسیداں ، کہوٹہ کی مقامی قیادت خصوصی انتظامات میں مصروف ہے۔ قیادت کے مختلف سطحی اجلاس روزانہ کی بنیاد پر منعقد کیے جارہے ہیں جس میں مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی صاحب کے پرتپاک استقبال کے لیے مختلف مقامات کے تعین کے ساتھ ساتھ اجتماع میں عوام الناس کی کثیر تعداد میں آمد کے لیے عوامی رابطہ مہم بھی زیرِ غور ہے۔

مقامی قیادت نے اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے لیے انتظامات کر رکھے ہیں۔ جلسہ میں کثیر تعداد میں عوام کی شمولیت  متوقع ہے ۔ حلقہ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حافظ منصور ظہور لنگڑیال لوگوں میں مقبول ہیں اورتوقع کی جارہی ہے کہ ضمنی الیکشن میں ایک کانٹے دارمقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages